ارشد ندیم 26 اگست کو پھر سے کراچی آئیں گے

ارشد ندیم نجی بینک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں انہیں نقد انعام دیا جائے گا

فوٹو فائل

پیرس اولمپکس2024 میں نئے ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم ایک مرتبہ پھر کراچی کا رخ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 40 برس کے بعد پاکستان کواولمپک گولڈ میڈل دلوانے والے 27 سالہ ارشد ندیم پیر 26 اگست کو نجی بینک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ان کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔


پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا، وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔

قبل ازیں عظیم فتح کے بعد جشن آزادی کے موقع پر کراچی آنے والے اولمپئین نے بانی پاکستان کے مزار پر بھی حاضری دی تھی جبکہ ارشد ندیم کو کروڑوں روپے کے انعامات سے نوازا گیا تھا۔
Load Next Story