ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت ڈی پی او سمیت تین افسران کا تبادلہ کردیا گیا
ڈی پی او کا تبادلہ جبکہ ایس پی اور ڈی ایس او کو او ایس ڈی بنادیا گیا
رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں 12 اہلکاروں کی شہادت پر ڈی پی او سمیت تین اعلیٰ افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلیے کیمپ قائم کیا تھا جہاں پر گزشتہ روز 25 سے 30 ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔
ڈاکؤوں نے نفری کی تبدیلی کے وقت آنے والے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ لانچر فائر کیے جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی اور 5 ہی لاپتہ ہوئے تھے۔
آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد ڈی پی او رحیم یارخان عمران ملک کو تبدیل کرکے ایس ایس پی رضوان عمر گوندل کو سی ٹی ڈی سے دوبارہ ضلعی پولیس آفیسر تعینات کردیا۔
اس کے علاوہ ایس پی رحیم یار خان جاوید جتوئی اور ڈی ایس پی سی آئی اے کلیم احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔