اسلام آباد کے پاسپورٹ آفس جی ٹین میں سہولیات کا فقدان

پاسپورٹ آفس میں ٹوکن مشین نہ ہونے کے باعث پاسپورٹ آفس کا عملہ اور شہری پریشان ہیں

فوٹو- فائل

اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں حال ہی میں تعمیر ہونے والا پاسپورٹ آفس مچھلی منڈی بن گیا، سہولیات کے فقدان کی وجہ سے پاسپورٹ آفس کا عملہ اور شہری پریشان ہیں۔


ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 6000 پاسپورٹ جی ٹین آفس میں بھیج دیے گئے تھے، ہزاروں کی تعداد میں شہری پاسپورٹ کی وصولی کے لیے پاسپورٹ آفس پہنچے لیکن ٹوکن مشین نہ ہونے کے باعث شہری اور پاسپورٹ آفس کا عملہ پریشان ہیں۔

پاسپورٹ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس میں آئے شہریوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا اس کے علاوہ پاسپورٹ آفس جی ٹین میں عملہ بھی کم ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں شہری پاسپورٹ آفس آتے ہیں۔
Load Next Story