بلوچستان میں منشیات اور تیل اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکار معطل
معطل کیے گئے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع، ملوث ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا جائے گا، ڈی جی لیویز
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ منشیات اور تیل کی اسمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت لیویز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جرنل لیویز بلوچستان نے بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں اور جو بھی اسمگلنگ میں ملوث ہوا اُسے ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔