ایران بس حادثہ جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں نماز جنازہ ادا

جاں بحق ہونے والے 28 زائرین اور 23 زخمیوں کو پاکستان ایئر فورس کے خصوصی سی 130 طیارے سے پاکستان لایا گیا

ایران میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی نمازِ جنازہ جیکب آباد ایئرپورٹ پر ادا کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے سبب جاں بحق ہونے والے 28 زائرین اور 23 زخمیوں کو پاکستان ایئر فورس کے خصوصی سی 130 طیارے سے پاکستان لایا گیا۔


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایران سے میتیں اور زخمیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں۔

میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
Load Next Story