ملک بھر میں 26 سے 29 اگست تک شدید بارشوں کا امکان

بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

مون سون بارشوں کا سسٹم فی الحال کمزور ہے:فوٹو:فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں 26 سے 29 اگست تک بارشوں کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا بارش برسانے والا سسٹم 26 سے 29 اگست تک پاکستان میں دوبارہ داخل ہوگا۔بارشوں کا سسٹم داخل ہونے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ بارشوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا ہے۔ اس وقت مون سون بارشوں کا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمزور ہے۔
Load Next Story