بھارت کا پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے اسے انکار

بھارتی منتظیمین اور انٹرنیشنل ورلڈ اسنوکر ایسوسی ایشن سے احتجاج کیا ہے، چئیرمین پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن

پاکستانی ٹیم کو 24 سے 31 اگست تک ایونٹس میں شرکت کرنا تھی:فوٹو:فائل

بھارت نےپاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔


تین کیوئسٹ احسن رمضان، حمزہ الیاس اورحسنین اختر کے ساتھ چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ اور ریفری نوید کپاڈیا نے ورلڈ انڈر سیون 17 اورانڈر 21 چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ویزہ درخواست جمع کروائَی تھی۔ بھارت نے پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔ یہ ایونٹ 24 سے 31 اگست تک بنگلور میں شیڈول ہے۔

چیئرمین پاکستان بلیئرڈ ایند اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ نے ویزہ درخواست مسترد کیے جانے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ تمام وزارتوں کے این او سیز لے کر ویزوں کے لیے اپلائی کیا تھا۔ ویزہ دینے سے انکار کرکے بھارت نے پاکستان کو یقنی میڈلز سے محروم کیا ہے۔ ہم نے اس مسئلے پرانٹرنیشنل ورلڈا سنوکر ایسوسی ایشن اور بھارتی منتظمین سے بھرپور احتجاج کیا ہے۔
Load Next Story