فلم انڈسٹری سے متعلق مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ندیم
سینما گھر آباد کرنے کیلیے روایتی تحریروں سے جان چھڑاکر نئے موضوعات تلاش کرناہوں گے
نامور ادکار ندیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری انڈسٹری مکمل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں لیکن ہمیں پھر بھی مایوسی کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں بلکہ اس کی بحالی میں ا پنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔ انڈسٹری کو پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے اور اس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلم بینوں کو سینما گھروں تک لانے اور فلموں کی کامیابی کے لیے ہمیں اب روایتی تحریروں سے جان چھڑاکر نئے موضوعات تلاش کرنے چاہئیں ۔