ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا کراچی کی ٹھیکیداری اب اُن کی نہیں رہی ناصر شاہ
کراچی کے شہری ہمارے کام کو تسلیم کرتے ہیں، آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ناصر شاہ
سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا کراچی کی ٹھیکیداری اب اُن کی نہیں رہی۔
متحدہ رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا جناح اسپتال سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے، سندھ حکومت سالانہ 30 بلین روپے جناح، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ پر خرچ کرتی ہے، کراچی کے شہری ہمارے کام کو تسلیم کرتے ہیں، آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا خالد مقبول کہتے ہیں کہ کراچی ٹیکس اور چندا دونوں دے رہا ہے، کراچی کے لوگ قربانی کی کھالوں کی شکل میں جو چندا ایم کیو ایم نے لیا اسے بھی یاد رکھیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں کا چندا عوام کی بہتری پر خرچ ہورہا ہے، آپ نے کہاں خرچ کیا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں جو کام کیا اُس سے پورا ملک آشنا ہے۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کو بیان بازی سے پہلے اپنی 15 سالہ کارکردگی دیکھنی چاہئے، متحدہ
ناصر شاہ نے کہا کہ آپ تو پی پی پی کی حکومت کے ہر اچھے کام کے منکر ہیں لیکن کراچی کے عوام ہمارے کام کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کو سمجھنا ہوگا کہ کراچی کی ٹھیکیداری اب اُن کی نہیں رہی اور نہ ہی عوام انہیں پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے پی ایم سی میں اگر مخیر حضرات ڈونیشن دیتے ہیں تو یہ سندھ حکومت پراُن کا اعتماد ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ کراچی کے عوام پی پی پی کی خدمت کو سراہتی ہے، ایم کیو ایم صرف و صرف بیان بازی پر توانائی خرچ کرتی ہے، ہم عوام کی خدمت پر توانائی اور پیسہ خرچ کررہے ہیں۔
ناصر شاہ نے کہاکراچی کا امن، ترقیاتی کام، ادبی محفلیں اور تعلیمی سرگرمیاں پی پی پی کی حکومت نے بحال کیں، شہر کراچی نے بڑا خون خرابہ اور قتل و غارت دیکھی ہے، کراچی اب نفرت، تنگ نظری اور مایوسی سے باہر نکل چکا ہے اب اسے پیچھے دھکیلنے کی کوئی کوشش نہ کی جائے۔