جاپان میں شادی کے تحفےکے لیے خریدے گئے مہنگے ترین انگور

جاپان میں نہ صرف انگوربلکہ دیگر پھلوں کو بھی خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے

جاپان میں شادی کا تحفہ دینے کے لیے ایک شخص نے 5400 ٖڈالر میں انگور کا ایک گچھا خریدا، فوٹو فائل

KARACHI:
ویسے کہا تو جاتا ہے کہ انگور کھٹے ہیں لیکن جاپان میں اس کے برعکس ایک فروٹ منڈی میں سرخ رنگ کے میٹھے انگور نہ صرف میٹھے نکلے بلکہ انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوئے۔


ان انگوروں کی بولی لگائی گئی ایک فروٹ منڈی میں یہاں ایک خریدار نے ایک گچھا 5400 ڈالر میں خرید کر سب کو حیرت میں ڈال دیا، 28 اونس وزنی اس سرخ رنگ کے انگور کا سائز 1.2 انچ ہے یعنی پنگ پونگ کی بال جیسا جب کہ اسے خریدنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ یہ انگور شادی کے موقع پر اپنے دوست کو تحفے میں دے گا تاکہ ان کی زندگی کا آغاز اچھا ہو اور وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں، یہاں یہ کہاوت بالکل درست صادق آتی ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ۔

جاپان میں نہ صرف انگوربلکہ دیگر پھلوں کو بھی خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں لوگ نت نئے اسٹائل میں پھل اگاتے ہیں اور پھر انہیں میلوں اور خاص خاص موقعوں پر فروخت کردیا جاتا ہے، نہ صرف جاپانی بلکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی ان پھلوں کو شوق سے خریدتے ہیں۔
Load Next Story