فردوس جمال میں منفیت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے اسما عباس
فردوس جمال نے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید پر تنقید کی تھی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے ہمایوں سعید کی اداکاری پر تنقید کرنے پر فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں اُن سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔
فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، اُنہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور اُنہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید دوسرے اداکاروں کو آگے نہیں آنے دیتے، فردوس جمال
اُنہوں نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔
سینیئر اداکار کی تنقید پر ہمایوں سعید تو خاموش ہیں لیکن اداکارہ اسما عباس اور اداکار اعجاز اسلم اُن کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
اسما عباس نے فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ بیچارے! اب ٹی وی شوز میں بیٹھ کر یہی کرسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فردوس جمال میں منفیت کُوٹ کُوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر اداکار کے متنازعہ تبصرے کے باوجود، لاکھوں لوگ ہمایوں سعید کی کامیابی سے متاثر ہورہے ہیں۔
اعجاز اسلم نے کہا کہ فردوس جمال کی تنقید پر ہمایوں سعید کی خاموش چیخ چیخ کر اُن کی کامیابیوں کا اعلان کررہی ہے۔
اُنہوں نے سینیئر اداکار کو مشورہ دیا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اُن کی کامیابیوں کو غور سے دیکھیں۔