راولپنڈی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم یاسر کو گرفتار کیا گیا

(فوٹو : فائل)

صدر واہ پولیس نے اپنی اہلیہ پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔


خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم یاسر کو گرفتار کیا گیا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق میرے شوہر یاسر نے مجھے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
Load Next Story