پریانکا چوپڑا کے ہار کی قیمت جان کر مداح ششدر رہ گئے
اداکارہ کے بھائی کی شادی کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا
بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی میں اُن کا ہار اور بریسلیٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں پریانکا چوپڑا اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔
حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے اہلخانہ نے اپنے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی شادی کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں شرکت کے لیے اداکارہ نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ ساڑھی زیب تن کی۔
منیش ملہوترا کی تیار کردہ ساڑھی میں جلوے بکھیرنے والی پریانکا چوپڑا اُس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب مہمانوں کی نظر اُن کے کروڑوں کے 'ہار' اور 'بریسلیٹ' پر پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بُلگاری کی بین الاقوامی سفیر ہونے کی حیثیت سے پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں بُلگاری کا 8 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 'ڈائمنڈ ہار' پہنا۔
اس کے علاوہ، اُنہوں نے تقریب میں موجود مہمانوں کی مزید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہاتھ میں 'ڈائمنڈ بریسلیٹ' بھی پہنا جس کی قیمت 31 لاکھ 93 ہزار 311 بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔