پاکستان کو تاریخی ہزیمت پہلی بار بنگلادیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا

بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی

بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی (فوٹو: پی سی بی)

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے گرین شرٹس کو شکست دیکر پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز زبردست بیٹںگ کا مظاہرہ کیا اور پھر پانچویں روز بالرز نے ایک سیشن میں 5 وکٹیں لیکر میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔

پاکستان کی پانچویں روز پہلے سیشن میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل اور آغاز سلمان نے وکٹیں گنوائیں۔

مزید پڑھیں: شکیب کو بنگلادیشی ٹیم سے الگ کرنے کا مطالبہ، بورڈ کو نوٹس موصول


بنگلادیش کی جانب سے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے اپنی اسپن گیندبازی سے بیٹرز کو تگنی کا ناچ نچایا۔

مزید پڑھیں: رضوان نے بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کردی

اس سے قبل 12 ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 11 میں فتوحات سمیٹی تھیں جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

بنگلادیش کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ہوم یا آوے کسی ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کیا ہو۔

Load Next Story