جان ابراہام نے اپنی ایکشن فلم ’ویدا‘ کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی

فلم ’ویدا‘ کو سینما گھروں میں ’استری 2‘ اور ’کھیل کھیل میں‘ جیسی فلموں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹار جان ابراہم کی نئی فلم 'ویدا' کو فلمی تجزیہ نگاروں کی تعریف ملی لیکن وہ باکس آفس پر کامیابی حاصل نہ کر سکی، جس سے اداکار کی حالیہ ناکام فلموں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن فلم 'ویدا' کو سینما گھروں میں 'استری 2' اور 'کھیل کھیل میں' جیسی فلموں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا ہے۔

ایک ریڈیو انٹرویو میں، جان ابراہم نے فلم کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اپنی فلم پر فخر کا بھی اظہار کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ 'ویدا' ایک 'بہادر فلم' ہے، جس کا موضوع بہت حساس ہے، جس میں جنسی زیادتی اور اس کے نتائج کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جان ابراہام نے پوری ٹیم کی محنت، بہترین اداکاری، سینماٹوگرافی اور ایکشن کی تعریف کی اور کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ اسکرین پلے پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن وہ اپنی فلم کی کوالٹی پر مطمئن ہیں۔

اداکار نے تسلیم کیا کہ فلم کی تجارتی ناکامی کا افسوس ہوتا ہے لیکن وہ اس فلم پر فخر محسوس کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اس فلم کا پیغام بہت اہم ہے اور اس پر بات ہونی چاہیے۔
Load Next Story