کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ گورنر سندھ کی لواحقین سے ملاقات
چھیپا سرد خانے میں مقتولہ کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے ذمے دار کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، بچی کے ورثا بچی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے سکھر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے معصوم بچی کی مالی مدد کی ہے، بچی کے والد کی نوکری کا ذمہ لے لیا ہے، میں خود اس کیس کو دیکھوں گا۔
واضح رہے اتوار کی صبح صدر کے علاقے لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے بچی کی بوری بند لاش ملی تھی بعدازاں پولیس نے مقتولہ کے ورثا کو تلاش کر لیا تھا۔