بحر اوقیانوس میں شہری کی کشتی کو وہیل مچھلیوں نے گھیر لیا

وہ کشتی کے گرد چکر لگا رہی تھیں، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کھیل رہی ہوں، شہری

[فائل-فوٹو]

بحر اوقیانوس کے پانیوں میں ایک مہم جو کو متعدد وہیل مچھلیوں نے اس وقت گھیر لیا جب وہ اکیلے پیڈلنگ کررہا تھا۔

ٹام وڈنگٹن کا بحر اوقیانوس میں دیوقامت مچھلیوں سے غیر متوقع طور پر تصادم ہوا، ایک ایسا تجربہ جس نے انہیں خوف زدہ کردیا۔

ٹام وڈنگٹن، نیو فاؤنڈ لینڈ سے انگلینڈ کے سفر پر تھے جب انہوں نے خود کو وہیلوں میں گھرا ہوا پایا، انہوں نے یہ واقعہ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Tom Waddington (@tomwaddington_skier)





ویڈنگٹن نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت خوفزدہ تھا اور ساتھ ساتھ اچھا بھی تھا۔ وہیل مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کشتی کے گرد چکر لگا رہی تھی اور اس کے ارد گرد کھیل رہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اچھا لگ رہا تھا لیکن مجھے خدشہ بھی تھا کہ شاید وہ میرے پیڈل سے نہ ٹکرا جائیں۔ وہ بہت قریب تھیں۔
Load Next Story