روس کا یوکرینی ہوٹل پر حملہ رائٹرز کے سیکیورٹی ایڈوائزر ہلاک اور 2 صحافی زخمی

رائٹراز صحافیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

رائٹراز صحافیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

روس نے یوکرین کے شہر کراماتورسک کے اس ہوٹل پر میزائل حملہ کیا جہاں عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی 6 رکنی ٹیم بھی ٹھہری ہوئی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہوٹل پر حملے میں ہماری ٹیم کے سیکیورٹی ایڈوائزر ریان ایونز جو کہ سابق برطانوی فوجی بھی ہیں، ہلاک اور 2 صحافی زخمی ہوگئے جب کہ دیگر 3 محفوظ ہیں۔

رائٹرز کے زخمی 2 صحافیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رائٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 38 سالہ سیکیورٹی ایڈوائزر ریان ایونز کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم فوری طور پر اس حملے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔


روسی وزارتِ دفاع نے ہوٹل پر حملے اور رائٹرز کے عملے کی ہلاکت و زخمی ہونے سے متعلق ردعمل دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ آیا ہوٹل کو نشانہ بنانے والا میزائل روس کی طرف سے داغا گیا تھا اور اس عمارت کو کیوں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے میزائل حملے میں ہوٹل کو نشانہ بنانا پر روس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 
Load Next Story