گوری کیلئے فلمیں چھوڑ سکتا ہوں اس کے بغیر پاگل ہوجاؤں گا شاہ رخ خان

کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دی، اداکار

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے برسوں بعد بھی ان کی محبت مضبوط ہے جس کی اہم وجہ اداکار کا رشتوں کو فوقیت دینا ہے۔

شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

اداکار نے کہا کہ وہ اہلیہ کے بغیر پاگل ہو جائیں گے، وہ ان کے پاس ایسی واحد شے ہے جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔


شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے آریان کو سکھایا ہے کہ کسی کی بے عزتی کرنا ٹھیک نہیں اور احترام کا درس دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتے ہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا کمرہ ہی کیوں نہ ہو۔

شاہ رخ نے شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ممبئی میں پہلی رات انہیں شوٹنگ میں دیر ہو گئی تھی، جس پر انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس کار نہیں تھی۔
Load Next Story