ارشد ندیم کو نجی بینک کی جانب سے 9297 ملین کا انعامی تحفہ

بینک کی جانب سے ارشد ندیم کے کوچ اور والد کو بھی تحفہ دیا گیا ہے

فوٹو ایکسپریس

پیرس اولمپکس2024 میں نئے ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم کی ملک گیر سطح پر پذیرائی جاری ہے۔

نجی بینک کی جانب سے پیر کو کراچی میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں انتظامیہ نے 27 سالہ ایتھلیٹ کو 9.297 ملین (92 لاکھ 97 ہزار روپے) کی انعامی رقم دی۔

ارشد ندیم نے بینک کے بانی صدر اور سی ای او عرفان صدیقی سے چیک وصول کیا۔ بینک کے مطابق ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے والی 92.97 میٹر کی تھرو کے ہر میٹر کے عوض ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے جبکہ انہیں یادگاری شیلڈ اور گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔


اس کے علاوہ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان بٹ اور والد کو بھی بینک کی جانب سے تحائف دیے گیے۔ بینک کے صدر سی ایس او عرفان صدیقی اور ڈپٹی سی سی او سید عامر علی ارشد ندیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں کامیابی کے لیے بہت پر امید تھا، بھر پور محنت کی جس کا پھل ملا، جبکہ عظیم کامیابی میں میرے والدین کی دعاؤں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملک و قوم نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔

کراچی میں ہونے والی تقریب میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی موجود تھے واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے ارشد ندیم نے پاکستان کو 32 برس کے بعد اولمپک میڈل دلوانے کا کارنامہ انجام دیا،وہ اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔
Load Next Story