بھارتی گجرات میں ایم بی بی ایس کا طالب علم ورزش کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
19 سالہ کشن مانک جم میں ورزش کررہا تھا کہ اچانک گر کر بے ہوش گیا، اسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا
بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ایم بی بی ایس کا نوجوان طالب علم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجکوٹ کے علاقے جام نگر میں ایک نوجوان جم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا، جسے وہاں دیگر افراد نے اٹھاکر فوری اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
نوجوان کی شناخت 19 سالہ کشن مانک کے نام سے ہوئی جو جام نگر کے ایم پی شاہ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے سال دوم کا طالب علم تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورزش کرتے ہوئے کشن مانک اچانک گر جاتا ہے، اسے گرتا ہوا دیکھ کر جم میں ورزش کرنے والے دیگر افراد فوراً اس کی طرف بڑھتے ہیں اور پھر ایک نوجوان بے ہوش کشن مانک کو گود میں اٹھا کر سیڑھیاں اترتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
جب کشن مانک کو اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد اسے مُردہ قرار دے دیا۔
بھاری ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان طالب علم کےو الد ہیمنت مانک سرکاری بجلی کمپنی میں ڈپٹی انجنیئر ہیں۔