بلاک بسٹر فلم ’استری‘ کا کردار وکی کوشل کو آفر کیے جانے کا انکشاف
اداکار نے انورگ کشیپ کی فلم ’من مرضیاں‘ کی شوٹنگ کی وجہ سے انکار کر دیا تھا
بالی وڈ فلم 'استری 2' نے 15 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوکر زبردست کامیابی حاصل کی اور 300 کروڑ روپے کا ہندسہ 9 دن میں عبور کر لیا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کا کردار ابتدا میں اداکار وکی کوشل کو پیش کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے اس کردار کو انورگ کشیپ کی فلم 'من مرضیاں' کی شوٹنگ کی وجہ سے انکار کر دیا تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں وکی کوشل نے بتایا کہ انہیں 'استری' میں کام کے انکار پر افسوس ہے کیونکہ وہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی جبکہ انوراگ کشیپ کی فلم باکس آفس پر خاص کامیاب نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ وکی کوشل مستقبل میں چترپتی سمبھاجی مہاراج کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 'چھوا' کے نام سے ہے، جس کی ہدایتکاری لکشمن اودیکر کر رہے ہیں اور اس میں رشمیکا مندانا بھی ایک اہم کردار میں شامل ہیں اور فلم 6 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔