کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش
محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
شہرقائد میں بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز و معتدل بارش ہوئی۔
پیر کی شب شہر کےمختلف علاقوں میں مون سون ہواوں کےاثرات کے نتیجے میں بجلی چمکنے اور قدرے تیز ہوائیں چلنے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔
شہر کے مضافاتی علاقوں گلشن حدید، گلشن معمار اور اسٹیل ٹاؤن کے بعد سلسلہ بتدریج شہر بھر میں پھیلا جس کے تحت اسکیم 33، نارتھ کراچی، ناظم آباد، گلشن اقبال، ایئرپورٹ، صدر،آئی آئی چندریگرروڈ، لیاری ، اولڈسٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی و تیز جبکہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے جاری اعداوشمار کے مطابق پیر کی شب سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے گلشن حدید میں 42 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔
اس کے بعد ناظم آباد میں 26،سرجانی ٹاون 25.4،صدر میں 13 اور پی اے ایف فیصل بیس میں12ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خلیج بنگال سے اٹھنے والا ہوا کا کم دباؤ شدید ڈپریشن میں بدل گیا ہے جس کے اثرات کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کیں 31 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔