افغانستان میں خودکش حملے میں 6 نیٹو اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک
افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں 6 نیٹو اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں خودکش حملہ آور نے شہری علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں نیٹو فورسز کے 6 اہلکاروں سمیت 2 افغان پولیس اہلکار اور 10 شہری ہلاک ہوگئے۔ خود کش حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا بھی جمع کرلئے۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خود کش حملہ آور غیر ملکی فورسز کو ہی نشانہ بنانے آیا تھا جس کےدوران شہریوں کی بھی ہلاکت ہوئی تاہم کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔