فلورائیڈ اور بچوں میں ذہانت کی کمی کے درمیان تعلق کا انکشاف

پانی میں دُگنی مقدار میں فلورائیڈ کی موجودگی بچوں میں ذہانت کی کمی سے تعلق رکھتی ہے، تحقیق

امریکا کی ایک سرکاری رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پینے کے پانی میں دُگنی مقدار میں فلورائیڈ کی موجودگی بچوں میں ذہانت کی کمی سے تعلق رکھتی ہے۔

ماضی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق پر کیے جانے والے تجزیوں پر مبنی یہ رپورٹ پہلا موقع ہے جب کسی وفاقی ادارے نےاس بات کا تعین کیا ہے کہ بچوں میں فلورائیڈ کی زیادہ سطح اور کم آئی کیو کے درمیان تعلق ہے۔

اگرچہ یہ رپورٹ صرف پینے کے پانی میں فلورائیڈ کے صحت کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ڈیزائن نہیں کی گئی تھی ، لیکن یہ فلورائیڈ کی زیادہ مقدار سے ممکنہ اعصابی مسائل کا ایک حیرت انگیز اعتراف ہے۔


یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق فلورائیڈ دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور معمول کی خرابی کے دوران ضائع ہونے والے معدنیات کی جگہ لے کر کیویٹیز کو کم کرتا ہے۔ پینے کے پانی میں فلورائیڈ کی کم سطح کا اضافہ طویل عرصے سے پچھلی صدی کی صحت عامہ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محقق ایشلے مالن (جنہون نے حاملہ خواتین میں فلورائیڈ کی بلند سطح کے ان کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کیا ) کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ (رپورٹ) اس خطرے کے بارے میں ہماری سمجھ کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے اسے اپنی نوعیت کی سب سے سخت رپورٹ قرار دیا۔
Load Next Story