پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے کیون پیٹرسن کا سوال

بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت پر سابق غیر ملکی کرکٹرز بھی حیران

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی بنگلادیش کیخلاف تاریخی ہزیمت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے معیار پر سوال اٹھادیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹر سن نے ماضی کی گرین شرٹس ٹیم کی تعریف کی اور موجودہ ٹیم پر حیرت کیساتھ مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو کیا ہوگیا ہے؟ جب میں نے پی ایس ایل کھیلا تو اس لیگ کا معیار بہت اچھا تھا، کھلاڑیوں کے کھیلنے کا معیار بہت شاندار تھا جبکہ نوجوان ابھر رہے تھے لیکن اب کیا ہورہا ہے؟۔


مزید پڑھیں: مرتے دم تک سرجری! حفیظ کا چیئرمین پی سی بی پر طنز

بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سلیکشن سمجھ نہیں آئی، پہلی اننگز میں 448-6 کے باوجود پاکستانی بالنگ نے 565 رنز بنوادیئے جس سے میچ ڈرا لگ رہا تھا لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹ کر شائقین کے دل توڑ دیئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو تاریخی ہزیمت؛ پہلی بار بنگلادیش سے ٹیسٹ میچ ہار گیا

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔
Load Next Story