پیپلزپارٹی نے حکومتی مدت 5 سال کے بجائے 4 سال کرنے کی تجویز دے دی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مسائل کے حل کے لئے تجویزدی ہے کہ حکومت کی مدت کم کر کے 5 سال کے بجائے 4 سال کردی جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت کم کرنے سے سارے جھگڑے ختم ہوجائیں گے، موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونےکے بعد حکومت کی مدت 4 سال کیلیےکر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب جمہوریت مستحکم ہوجائے تو حکومت کی مدت دوبارہ 5 سال کردی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکیلیےصرف جج کے ہونےکی پابندی کے باعث آپشنزمحدود ہیں، موزوں جج نہ ملا تو چیف الیکشن کمشنر کہاں سے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چیف کو بااختیار ہونا چاہیئے کیوں اس عہدے پر براجمان شخص کا کردار ایک ممبر جتنا ہوتا ہے۔