کراچی سول اسپتال میں ڈاکٹر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

ڈاکٹر مقصود او پی ڈی میں مریض کو چیک کر رہے تھے کہ ایک شخص نے ان پر تیز دھار آلے کی مدد سے حملہ کر دیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے موقع پر موجود اسپتال کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ABBOTABAD:
سول اسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے سول اسپتال میں ڈاکٹر مقصود او پی ڈی میں مریض کو چیک کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اچانک ان پر تیز دھار آلے کی مدد سے پے درپے وار کر دیئے جس سے ڈاکٹر مقصود کی گردن پر شدید زخم آئے اور ان کی آدھی شہہ رگ بھی کٹ گئی جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈاکٹر مقصود کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ایس پی شیراز کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے موقع پر موجود اسپتال کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
Load Next Story