سانحہ لاہور گلو بٹ 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پولیس ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو دوبارہ پیش کرے، عدالت کا حکم
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں گلو بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سانحہ لاہور کے حوالے سے پولیس کو گلو بٹ سے اس بات کی تفتیش کرنی ہے کہ اس نے کس کے کہنے پر گاڑیوں کے شیشے توڑے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس نے ملزم گلو بٹ کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے گلو بٹ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 6 روز بعد اسے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ 17 جون کو گلو بٹ نے پولیس کی شہہ پر منہاج القرآن کے مرکزی دفتر کے باہر موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا اور قریب واقع بند دکانوں کے تالے توڑے تھے۔