بھارت میں 70 سالہ خاتون زیادتی کے بعد قتل ملزم 2 روز لاش کیساتھ رہا

لاش سے تعفن اُٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی

بھارت میں 70 سالہ خاتون جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم 2 دن تک لاش کے ساتھ رہا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک ضعیف العمر خاتون کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا جب کہ قاتل 2 روز تک لاش کے ساتھ ہی رہتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی دو دن پرانی لاش ایک گھر سے ملی جس پر پولیس نے 70 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے الزام میں جائے وقوعہ سے 35 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

منصور نامی ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک ذہنی مریض ہے جس کی بیوی اور والدہ اُسے چھوڑ کر جا چکی تھیں اور وہ گھر میں اکیلا رہا کرتا تھا۔


ملزم ان خاتون کو کسی دوسرے گاؤں سے اپنے گھر لایا تھا۔ لاش سے تعفن اُٹھنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ منصور کی محلے میں کسی سے بنتی نہیں تھی اور وہ زیادہ تر گھر سے باہر رہتا تھا۔ صرف رات کو سونے کے لیے گھر آیا کرتا تھا۔

اہل محلہ نے بتایا کہ دو یا تین روز قبل وہ ضعیف خاتون کو گھر لایا تھا۔
Load Next Story