راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں

فائل فوٹو

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں، راول ڈیم کے اسپل ویز آج شام 4 بجے کھولے جائیں گے۔


احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں۔

ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
Load Next Story