فضل الرحمان کا کل تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکسز کیخلاف تاجر تنظیموں کا 28اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان


 

مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم اور ٹیکسز کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاشف چوہدری اور اجمل بلوچ نے کہا کہ نام نہاد تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں لہٰذا تاجر دشمن اسکیم کو فی الفور واپس لیا جائے اور دالوں، آٹے سمیت تمام اشیاء پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے۔

 
Load Next Story