دوسرا ٹیسٹ طلباء کا داخلہ مفت مگر شرط بھی عائد
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگلادیش نے ہوم گراؤنڈ پر 10 وکٹوں سے شکست دی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے طلباء کا داخلہ مفت کردیا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے طلبا کو یونیفارم لازمی پہننا ہوگا جبکہ تعلیمی ادارے کا کارڈ ہونا بھی لازمی شرط ہے۔
طلبا کیلئے کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) میں داخلہ سیٹوں کی دستیابی سے مشروط سے ہوگی جبکہ پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) سے میچ دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
طلباء کیلئے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔
دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شائقین کیلئے مفت شٹل بس سروس کی سہولت بحال رہے گی۔
مزید پڑھیں: پہلے ٹیسٹ کے بقیہ دو دنوں کیلیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا
قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی عدم دلچسپی پر آخری دو روز کیلئے فینز کا داخلہ مفت کردیا تھا۔
یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلباء کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ اسٹارز کو سپورٹ کرنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے۔