آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے مکمل ہونے کی مدت نہیں دے سکتے وزیردفاع

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں اب تک 400 دہشت گرد ہلاک جبکہ اس دوران 20 فوجی جوان شہید ہوئے،خواجہ آصف

حکومت ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھےگی,وزیر دفاع ،فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں دے سکتے۔



سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 400 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 20 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مکمل ہونے کی کوئی مدت نہیں دے سکتے تاہم اسے جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائےگی۔


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھےگی جبکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور بے گھر افراد کی بروقت واپسی اور ان کی بحالی کے لئے بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

Load Next Story