کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

والدین جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پر دھیان نہ دیں، محکمہ تعلیم

(فوٹو: فائل)

محکمہ تعلیم سندھ نے مون سون بارشوں کے باعث اسکول بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے سماجی رابطے کی سائٹس پر جاری اسکول بند رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اسکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولز کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکول بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے فیک نیوز اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جائے۔
Load Next Story