ان پاکستانیوں پر افسوس ہوتا ہے جنہیں اُردو زبان نہیں آتی حنا خواجہ بیات
سینیئر اداکارہ نے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اُن لوگوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا ہے جو اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر کرتے ہیں۔
حال ہی میں حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر اُردو زبان سے متعلق کمنٹ کیا جس کا اسکرین شاٹ مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
سینیئر اداکارہ نے اپنے کمنٹ میں اُن پاکستانیوں پر سخت تنقید کی جو اُردو زبان نہ بولنے اور سمجھے پر بہت فخر کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کے لیے ضروری ہے کہ وہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو زبان سے لازمی واقف ہو۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ آپ چاہے کوئی بھی لب و لہجہ اختیار کرلیں، وہ نقلی ہی دکھائی دے گا کیونکہ وہ آپ کی قومی زبان نہیں۔
مزید پڑھیں: اداکاری شروع کی تو اردو پڑھنی نہیں آتی تھی، اشنا شاہ کا انکشاف
اداکارہ نے کہا کہ مختلف زبانیں سیکھنے والے لوگوں کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے تاکہ وہ درست تلفظ کے ساتھ کوئی بھی زبان بول سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سب سے پہلے نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں، پھر درست تلفظ سیکھیں اور اُس کے بعد، مذکورہ زبان کا لب و لہجہ اپنائیں۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ لوگ بڑی ہی آسانی سے فخر کرتے ہوئے یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی۔
سینیئر اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ اپنی قومی زبان اور ثقافت چھوڑنے سے اپنی شناخت کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقف ہونا بہت ضروری ہے۔