لاہور شوہر نے غربت سے تنگ آکر بیوی بچوں کو زہر دے دیا
گھر میں راشن کا ایک دانہ بھی نہیں ہے، شہری کی 15 پر کال
شاہدرہ ٹاؤن میں غربت سے تنگ آکر شہری نے اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دے دیا تاہم 15 کی کال پر پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے 7 قیمتی جانوں کو بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق عقیل نامی شہری نے 15 پر کال کرکے بتایا تھا کہ اُس کے گھر میں راشن کا ایک دانہ بھی نہیں ہے اور 7 ماہ سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہ کیا ہے۔
عقیل نے پولیس کو بتایا تھا کہ اُس نے غربت سے تنگ آکر اپنے سمیت اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو زہر دے دیا ہے۔
شہری کی کال پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے پوری فیملی کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کی بروقت طبی امداد نے 7 قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق عقیل نے اپنی بیوی شکیلہ، بچی کومل، بسمہ، نادیہ، 10 سالہ حسن اور 9 سالہ حسین کو زہریلی گولیاں دی تھیں۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔