گستاخانہ فلممغرب ہمارے صبرکاامتحان نہ لےشجاعتپرویزالٰہی
سعودی سفیرکی چوہدری شجاعت سے ملاقات،زرداری جنرل اسمبلی میںمعاملہ اٹھائینگے،صدرق لیگ۔
PESHAWAR:
ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورنائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اورمغرب عالم اسلام کے صبر کا مزیدامتحان نہ لیں۔
انھیںچاہیے کہ شان رسالتؐ میں گستاخی پر مسلمانوں کے احتجاج پرتوجہ دیںاورملعونوںکو نہ صرف کیفر کردار تک پہنچائیںبلکہ آئندہ کیلیے ایسی قبیح حرکات کوروکنے کیلیے عالمی سطح پرقانون سازی کی جائے۔یوم عشق رسولؐؐ پراپنے پیغامات میں انھوںنے کہا کہ مسلمان اس کائنات کی عظیم ہستی آقامحمدمصطفی ؐ اور آخری الہامی کتاب قرآن مجیدکی شان میںکسی قسم کی گستاخی برداشت نہیںکر سکتے،مسلمان ممالک کی حکومتوں کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے عوام کے دل کی آوازاور احتجاج پراس کے بارے میںمتفقہ لائحہ عمل اختیارکریں۔
ق لیگ کے رہنمامشاہد حسین سیدنے کہاکہ تمام مسلم ممالک کے وفودکوگستاخانہ فلم کے خلاف اقوام متحدہ میںجاناچاہیے،مغرب یہودیت کے بارے میںقانون سازی کی طرح اسلام سے متعلق بھی قانون سازی کرے۔ ادھرچوہدری شجاعت سے سعودی سفیرعبدالعزیز الغدیرنے ملاقات کی۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ میںتقریب کے اختتام پرسعودی سفیرچوہدری شجاعت کے پاس گئے اوردس منٹ تک گستاخانہ فلم پرگفتگوکی۔ معلوم ہواہے کہ چوہدری شجاعت نے سعودی سفیرکوبتایاکہ صدرزرداری جنرل اسمبلی میںیہ معاملہ پوری قوت سے اٹھائیںگے اوراقوام متحدہ سے قانون سازی کامطالبہ کیاجائے گا۔