کراچی 3افراد کو فائرنگ سے زخمی کرنے کی سہولت کاری میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے انکشاف پر ملزم عزیز اللہ ولد نادر خان کو ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا

(فوٹو : فائل)

جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیماڑی کے علاقے میں فائرنگ سے 3افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں سہولت کاری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق 28 اگست کو کیماڑی کے علاقے میں واقع ڈیرے میں فائرنگ سے باچا خان، گل نواز اور فضل الرحمان کو شدید زخمی کر دیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 294/2024 بجرم دفعہ 324/452/34 درج کیا گیا تھا۔


فائرنگ میں ملوث ملزمان میں سے ایک ملزم عاطف بھی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جسے زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے انکشاف پر ملزم عزیز اللہ ولد نادر خان کو ملزمان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ عزیز اللہ نے ملزمان کی سہولت کاری کرتے ہوئے انھیں شیلٹر فراہم کیا اور واردات میں استعمال اسلحہ کو محفوظ مقام پر منقل کیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story