سوارا بھاسکر کا مالایالم سنیما میں جنسی ہراسانی کے انکشافات پر افسوس کا اظہار
ہیما کمیٹی کی رپورٹ میں مالایالم سنیما میں ہونے والے جنسی استحصال کے خوفناک پہلوؤں کا انکشاف کیا گیا ہے
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہیما کمیٹی کی رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مالایالم سنیما میں جنسی ہراسانی اور استحصال کے انکشافات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ پر انہوں نے ویمن ان سنیما کلیکٹو (WCC) کی کوششوں کو سراہا اور انہیں سنیما انڈسٹری میں پدرشاہی اصولوں اور مالی مشکلات کو اجاگر کرنے کے لیے بہادر قرار دیا۔
سوارا نے شوبز کو مردوں کا غلبہ رکھنے والا شعبہ قرار دیا جہاں خاموشی کو رواج دیا جاتا ہے اور جنسی ہراسانی جیسے مسائل پر بات کرنے والوں کو 'مسئلہ پیدا کرنے والے' سمجھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ہیما کمیٹی کی رپورٹ میں مالایالم سنیما میں ہونے والے جنسی استحصال کے خوفناک پہلوؤں کا انکشاف کیا گیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر نابالغ لڑکیوں کے ساتھ بھی زیادتی کا ذکر شامل ہے۔