جمعیت علما اسلام کا گورنر کے پی کو صدر مملکت سے سلیقہ سیکھنے کا مشورہ
فیصل کریم کنڈی کو زمین پر بیٹھ کر آسمان کی طرف تھوکنے کی عادت خود ہی ختم کرنا ہوگی، ترجمان جے یو آئی
جمعیت علما اسلام نے گورنر خیبرپختونخوا کو صدر مملکت کی طرح سلیقے سے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو زمین پر بیٹھ کر آسمان کی طرف تھوکنے کی عادت خود ہی ختم کرنا ہوگی، اگر وہ اپنے سیاسی قد سے بڑی بات کریں گے تو ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
جے یو آئی نے مشورہ دیا کہ گورنر خیبرپختونخوا صدر مملکت سے کم سے کم بات کرنے کا سلیقہ ہی سیکھ لیں۔ اسلم غوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سینٹ کی نشستوں کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، مذاکراتی کمیٹی یا سب کمیٹی کے اجلاس میں یہ موضوع کبھی زیر بحث ہی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سب کمیٹیوں کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے روزمرہ امور زیر غور آئے، ہمارے اور پی ٹی آئی کے مابین پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو بات چیت ہوتی ہے۔