ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے دو ماہ کے دوران 245 افراد جاں بحق
پنجاب میں 92 افراد، کے پی میں 74، سندھ میں 47، بلوچستان میں 22، کشمیر میں 6 اور جی بی میں 4 افراد جاں بحق ہوئے
ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے سبب دو ماہ کے دوران 245 افراد جاں بحق ہوگئے۔
این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 27 اگست تک بارشوں سے ہوئے نقصانات کی تفصیل جاری کردی جس کے مطابق یکم جولائی تا 27 اگست سیلاب اور بارشوں کے باعث 245 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 121 بچے اور 48 خواتین بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 92 لوگ پنجاب میں جاں بحق ہوئے اس کے بعد کے پی میں 74، سندھ میں 47، بلوچستان میں 22 لوگ، کشمیر میں 6 اور جی بی میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 446 لوگ سیلاب اور بارشوں کی بنا پر زخمی بھی ہوئے، ان میں 158 مرد، 107 خواتین اور 181 بچے شامل ہیں، 1002 مکانات مکمل اور 3475 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، 8 اسکولوں، 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب اور بارشوں سے 609 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سیلاب اور بارشوں نے ریلوے کو بھی نقصان پہنچایا، سبی سے ہرنائی سیکشن کے ٹریک کو نقصان پہنچا، ٹریک کر کام جاری ہے اور 10 ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، کول پر اور ڈوزان کے درمیان ریلوے پل کو بھی شدید بارشوں نے نقصان پہنچایا۔