وزیراطلاعات پنجاب کی فیک ویڈیو کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم درخواست پر سماعت کریں گی

عظمیٰ بخاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سماعت کریں گی—فوٹو: فائل

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے معاملے پر درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کل صبح 9 بجے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔

قبل ازیں عظمی بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کے خلاف کارروائی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں یکم اگست کو سماعت ہوئی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: عظمی بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو کیخلاف درخواست، ایف آئی اے سے ایس او پیز طلب

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نےعظمی بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو کے خلاف درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ایس او پیز اور زیرسماعت انکوائریوں کی تفصیلات طلب کی تھیں اورعدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہارکیا تھا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس کیس کے لیے 4 رکنی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے، جس کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم رانا شاہواز خان ہیں، نادرا اور دیگر حکام کو بھی اس حوالے سے خطوط لکھ دیے گیے ہیں۔
Load Next Story