ایران کے سابق وزیر دفاع ایرانی افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف تعینات

تقریب میں ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے بھی شرکت کی

فوٹو- فائل

ایران کے سابق وزیر دفاع کو ایرانی افواج کا ڈپٹی چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق تہران میں بدھ کی صبح نئے فوجی حکام کے عہدوں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے بھی شرکت کی۔


گزشتہ ہفتے صدر مسعود پیزشکیان کی کابینہ میں بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کو بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی کی جگہ ایران کا وزیر دفاع بنایا گیا تھا۔

سابق وزیر دفاع کو اب ایرانی افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
Load Next Story