بھارت سے طاقتور مون سون سسٹم آج کراچی پہنچے گا شدید بارشوں کا امکان

سسٹم 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے بڑھ رہا ہے، 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، چیف میٹرولوجسٹ

فوٹو: فائل

گجرات بھارت پرموجو ہوا کا شدید دباؤ جمعرات کو کراچی کے جنوب کی جانب زیادہ قریب آجائے گا جس کے نتیجے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سسٹم 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے بڑھ رہا ہے، کراچی میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ مون سون الرٹ کے مطابق سندھ میں مون سون کی تند و تیزہوائیں تواترسے داخل ہورہی ہیں، 31 اگست تک کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ موسلاھار، چند مقامات پرشدید موسلا دھاربارشوں کا امکان ہے۔


کراچی میں بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرارہے۔ ماہی گیروں کو 31 اگست تک کھلےسمندرمیں جانے سےگریزکا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کے مطابق طاقتورمون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں بدھ کی صبح کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پرموجودرہا، ڈیپ ڈپریشن کے نتیجےمیں 70 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں، بارش کا یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 30 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، ناظم آباد میں 20، کیماڑی میں 16.5،گلشن حدید میں 13 ملی میٹر، کراچی : نارتھ کراچی میں 12.2 ،قائد آباد میں 11.5،اورنگی ٹاون 9.5 ،اولڈائیرپورٹ،میٹ کمپلیکس 8.5 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story