محسن نقوی دسمبر میں اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے

محسن نقوی کے صدر اے سی سی بننے کی پہلے ہی سے رپورٹس سامنے آچکیں تھیں

(فوٹو ایکسپریس)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی 2 برس کیلیے ایشین کونسل کی صدارت سنبھالیں گے۔

موجود سربراہ جے شاہ گذشتہ روز بلامقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوچکے، وہ یکم دسمبر سے عالمی گورننگ باڈی میں ذمہ داری سنبھالیں گے۔


جے شاہ جنوری میں دوسری مدت کیلیے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بنے اور ان کی دوسری مدت ایک برس کیلیے تھی، محسن نقوی کے صدر اے سی سی بننے کی پہلے ہی سے رپورٹس سامنے آچکیں تھیں۔

مزید پڑھیں: جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

سال کے اختتام پر اے سی سی جنرل میٹنگ میں ان کے عہدے کی تصدیق ہوگی ، وہ 2 برس کیلیے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
Load Next Story