پرتشدد احتجاج رسول اللہؐ کی تعلیمات کی نفی ہےایم کیو ایم

اسلام کی توہین کی گئی،لوٹ مارکرنیوالےعناصرکیخلاف کارروائی کی جائے ،رابطہ کمیٹی.

اسلام کی توہین کی گئی،لوٹ مارکرنیوالے عناصرکیخلاف کارروائی کی جائے ،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یوم عشق رسول ؐ کے موقع پر کراچی، پشاور، لاہور،مردان اورملک کے مختلف شہروں میں پر تشدد احتجاج، فائرنگ، سرکاری ونجی املاک کی لوٹ ماراورآگ لگانے کے واقعات کی پرزورمذمت کی ہے ۔


اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کے بارے میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کسی بھی مسلمان کیلیے قابل قبول نہیں اورہرفرداس کی مذمت کررہاہے اورآج اسی گستاخانہ فلم کے خلاف یوم عشق رسول ؐ منانے کا اعلان کیاگیاتھالیکن آج جس طرح کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بعض مظاہرین کی جانب سے پولیس پر حملے کیے گئے، گولیاں چلائی گئیں، پولیس موبائلیں نذرآتش کی گئیں، بینکوں، سینماگھروں، دکانوں،کاروباری مراکزپرحملے کیے گئے،انھیں لوٹاگیا، جلایاگیا، شہریوں کی املاک کوتباہ کیاگیا اور درجنوں افرادکوخون میں نہلایاگیااسے کسی بھی طرح عشق رسول ؐ کامظاہرہ قرارنہیں دیاجاسکتا۔

یہ رسولؐ سے محبت نہیں بلکہ ان کے نام پربے گناہ شہریوںکی جانیں لینا اور سرکاری ونجی املاک کو لوٹنااورجلانارسول اکرمؐؐ کی تعلیمات کی سراسرنفی ہے۔ایساعمل کرنے والوں نے آج اپنی پرتشددکارروائیوں کے ذریعے پوری دنیاکے سامنے اسلام اور رسول اکرمؐؐ کی توہین کی ہے جس کی ہرشخص مذمت کررہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر،وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاکہ احتجاج کی آڑمیں سرکاری ونجی املاک کی لوٹ ماراورانھیں نذرآتش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اوران کے ساتھ قانون کے تحت نمٹاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے جاںبحق ہونے والے پولیس اہلکاروںاور دیگرافرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
Load Next Story