کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

قلت کے باعث کاٹن سیڈ1800اور آئل کیک1860 روپے من تک کے ریکارڈ نرخ پر دستیاب

قلت کے باعث کاٹن سیڈ1800اور آئل کیک1860 روپے من تک کے ریکارڈ نرخ پر دستیاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں نئے کاٹن ایئر کے آغاز کے موقع پر روئی اور پھٹی کی قیمتیں معمول کے مطابق جبکہ کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔


ممبرپی سی جی اے احسان الحق نے بتایا کہ پہلی بار نیاجننگ سیزن شروع ہونے سے قبل طلب میں بڑھنے سے کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز پنجاب میں کاٹن سیڈ کی قیمتیں بلند ترین سطح 1 ہزار 800اور آئل کیک کی 1ہزار 860 روپے فی من جبکہ سندھ میں کاٹن سیڈ 1 ہزار 750 جبکہ آئل کیک کی 1ہزار 800 روپے فی من تک پہنچ گئیں، چند روز کے دوران قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 25 اور پنجاب میں 7جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہو چکی ہیں، رواں ہفتے مزید فیکٹریاں بھی آپریشنل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر شہروں میں اس وقت پھٹی کے ریٹ 3 ہزار 100 سے 3 ہزار 400 روپے جبکہ روئی کے نرخ 6 ہزار 300 سے 6 ہزار 400 روپے فی من تک دیکھے جا رہے ہیں۔
Load Next Story