ڈاکٹرعامر لیاقت کا نعتیہ البم ’’حضورؐ جانتے ہیں‘‘ مقبولیت اختیار کرگیا
البم میں احمد رضا بریلوی،عابد اسحاق، محمد نعیم مدنی اور پرنم آلہ آبادی کے کلام شامل ہیں
ملک کے معروف اسکالر، نعت خواںاور ایکسپریس سے پیش کی جانے والی سب سے بڑی رمضان نشریات'' پاکستان رمضان'' کے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نیا نعتیہ البم ماہ رمضان کے حوالے'' تحفہ رمضان''صفا اسلامک گولڈ کی جانب سے ریلیز کردیا گیا۔
''حضورؐ جانتے ہیں'' کے عنوان سے ریلیز ہونے والے نعتیہ البم نے زبردست مقبولیت حاصل کی اور چند روز میں اس کی ہزاروں سی ڈیز فروخت ہوگئیں، جس نے کامیابی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی خوبصورت نعتوں کو بے حد پسند کیا گیا،البم میں چھ مختلف شعراء کا کلام شامل ہے جس میں اعلیٰ حضرت احمد رضا بریلوی(رخ دن ہے مدینہ یا ہر سماء) عابد اسحاق کا کلام (پاکستان رمضان) مفتی محمد نعیم مدنی کے چار کلام حضور جانتے ہیں،(معراج کلام) مجھے بس آپ کی ایک نظر چاہیئے، یاخدا التجا ہے میری، پرنم آلہ آبادی اور محمد نعیم مدنی کا مشترکہ کلام شامل ہے۔