واہ کیا اکڑ اور تکبر ہے ارشد ندیم کی ویڈیو پر مشی خان سیخ پا
ارشد ندیم نے 40 سال بعد اولمپک گیمز میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا
ماضی کی مقبول پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر برہم ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میاں چنوں کے مقامی رپورٹر کو نظرانداز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں مقامی رپورٹر پوچھتا ہے کہ آپ چیمپئین بننے کے بعد کیسا محسوس کررہے ہیں؟، ارشد ندیم رپورٹر کے سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں جس کے بعد رپورٹر بھی مائیک لیے اُن کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔
رپورٹر ارشد ندیم سے پوچھتا ہے کہ سر! کیا بات ہے آپ بات کیوں نہیں کرنا چاہ رہے؟ یہ تو خوشی کا موقع ہے، اس پر ارشد ندیم کہتے ہیں کہ مجھے دیر ہورہی ہے اور پھر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات نے ارشد ندیم کی بائیوپِک کیلئے اداکار کا انتخاب کرلیا
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ارشد ندیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کو ہر ایک کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔
دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے ارشد ندیم کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ اور شہرت لوگوں کو نخرے والا بنا دیتا ہے۔
مشی خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ واہ! کیا تکبر ہے، بےشک آپ کو دیر ہورہی تھی لیکن آپ جواب تو دے سکتے تھے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم وہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 میٹر طویل تھرو کرکے 40 سال بعد اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
اس سے قبل پاکستان نے اولمپکس گیمز میں اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔